26/Dec/2018
News Viewed 1943 times
سال 2018 اپنے ساتھ بہت سی یادیں لیے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ ہر سال کی طرح اس برس بھی پاکستان سمیت بہت سی عالمی شخصیات ہمارا ساتھ چھوڑ گئیں۔
آگے بھی پڑھیں: فلم زیرو میں سری دیوی کی آخری پرفارمنس
ذیل میں شوبز، سیاست، اسپورٹس اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اُن اہم شخصیات کی زندگیوں پر ایک نظر ڈالی جارہی ہے، جو رواں برس ہم سے بچھڑ گئیں, سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرم کارکن عاصمہ جہانگیر 11 فروری 2018 کو 66 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں, رواں برس 11 فروری کو پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا ایک عہد اُس وقت ختم ہوگیا، جب بے مثال اداکار قاضی واجد 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے, بالی وڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی 25 فروری 2018 کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئیں, ممتاز برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ رواں برس 14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے, امریکا کی سابق خاتون اول اور جارج بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش رواں برس 18 اپریل کو 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں, سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد طویل علالت کے بعد رواں برس 12 مئی کو انتقال کرگئے، وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے, بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 16 اگست 2018 کو 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے, سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر 2018 کو لندن کے اسپتال میں علاج کے دوران انتقال کرگئیں، وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں, جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو رواں برس 2 نومبر کو راولپنڈی میں ان کے گھر پر چاقوؤں کے وار کرکے شہید کردیا گیا تھا, فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے ممتاز اداکار علی اعجاز 18 دسمبر 2018 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے, متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی 25 دسمبر 2018 کو قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئے, علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم قیادت سے اختلافات کے باعث رواں برس ستمبر میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔